مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی نے امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے تارکین وطن مزدوروں کے لیے خصوصی ٹرینوں کا مطالبہ کیا
ممبئی، اپریل 23: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے وزیر ریلوے پیوش گوئل کو خط لکھ کر تارکین وطن مزدوروں کو گھر لے جانے کے لیے خصوصی ٹرینوں کا مطالبہ کیا، کیوں کہ انھیں قانون اور سرحدی مسئلے کو لے کر خدشہ ہے۔
خط میں نائب وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کیمپوں میں قیام پذیر تارکین وطن مزدور لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد 3 مئی کو سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
خط میں لکھا گیا ہے ’’اس سے امن و امان میں پریشانی پیدا ہوسکتی ہے، جیسے ممبئی کے باندرا میں پہلے لاک ڈاؤن کے آخری دن ہوا تھا۔‘‘
واضح رہے کہ 14 اپریل کو تقریباً 1000 تارکین وطن مزدور ممبئی کے باندرا میں ریلوے اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے تھے اور گھر جانے کے لیے خصوصی ٹرینوں کا مطالبہ کیا تھا۔
انھوں نے لکھا ’’وزارت ریلوے کو ان مزدوروں کے لیے ملک کے مختلف حصوں تک جانے والی خصوصی ٹرینوں کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ ٹرینوں کو ممبئی اور پونے سے کنٹرول کیا جانا چاہیے۔‘‘