ممبئی میں منی پوری عورت پر مبینہ طور پر تھوکنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار: پولیس

ممبئی، اپریل 17: ایک 29 سالہ شخص کو 10 روز قبل منی پور کی ایک عورت پر تھوکنے کے الزام میں وکولا پولیس نے جمعرات کے روز گرفتار کیا۔

خاتون، جس کی عمر تقریبا 30 سال ہے، گیتا وہار جنکشن سے سانتا کروز کے کلینہ ملٹری کیمپ کی طرف جارہی تھی، جہاں 6 اپریل کو کورونا وائرس کے لیے لاک ڈاؤن کے بیچ گروسری اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا جارہا تھا۔

اس نے الزام لگایا کہ اچانک تیز رفتار موٹرسائیکل سوار اس پر تھوک گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی، جس میں موٹرسائیکل کا اندراج نمبر دکھایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (زون 8) منجوناتھ سنگھے نے کہا کہ مجرم ایک سیلس مین ہے۔

ڈی سی پی نے کہا ’’ہم نے اسے آئی پی سی کی دفعہ 270 (نامناسب فعل کے ذریعہ بیماری کے انفیکشن کا خطرا پھیلانا) اور 352 (شدید اشتعال انگیزی کے بغیر حملہ یا مجرمانہ فعل کی سزا) کے تحت گرفتار کیا ہے۔‘‘