معروف مورخ رنجیت گوہا کا100 سال کی عمر میں انتقال

نئی دہلی ،29اپریل :۔
معروف مورخ رنجیت گوہا کا آسٹریلیا میں آج انتقال ہو گیا۔ اس مئی میں وہ اپنی عمر کے 100 سال مکمل کرنے والے تھے۔گوہا نے آخری سانس آسٹریا کے ویانا ووڈس میں لی، جہاں وہ اپنی اہلیہ میچتھلڈ گوہا کے ساتھ قیام پذیر تھے۔گوہا سبلٹرن اسٹڈیز گروپ میں انتہائی بااثر رہے ہیں، اور گروپ کے کئی ابتدائی مجموعوں کے ایڈیٹر رہے تھے۔

Ranjit Guha twitter

رنجیت گوہا 23 مئی 1923 کو سدھ کاٹی گاوں میں پیدا ہوئے جو اب بنگلہ دیش میں ہے۔وہ 1959 میں ہندوستان سے برطانیہ منتقل ہو گئے تھے اور سسیکس یونیورسٹی میں تاریخ کے ریڈر تھے۔ گوہا آسٹریلیائی نیشنل یونیورسٹی میں بھی پڑھا چکے ہیں۔
انہوں نے جن مشہور اسکالرز کو تربیت دی ہے ان میں دپیش چکرورتی، پارتھا چٹرجی، گایتری سپوک چکرورتی اور بہت سے دیگر شامل ہیں۔ نوآبادیاتی ہندوستان میں کسانوں کی بغاوت کے ان کے بنیادی پہلوو¿ں کو بڑے پیمانے پر کلاسک سمجھا جاتا ہے۔