مرکز 7 سے 13 مئی کے درمیان بیرون ملک پھنسے ہوئے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے 64 طیارے بھیجے گا
نئی دہلی، مئی 5: سول فضائیہ کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو کہا کہ حکومت کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے بڑے انخلا کے منصوبے کے پہلے ہفتے کے دوران 64 پروازیں چلائے گی۔
7 سے 13 مئی کے درمیان ہندوستان پندرہ ہزار پھنسے ہوئے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، برطانیہ، سنگاپور، امریکا، فلپائن، بنگلہ دیش، بحرین، ملیشیا، کویت اور عمان میں طیارے بھیجے گا۔
پوری نے کہا کہ ایئر انڈیا وطن واپسی کے لیے پروازیں شروع کرے گا اور نجی ایئر لائنز بھی انخلا کی کوشش میں شامل ہوسکتے ہیں۔
چوں کہ مسافر اپنے سفر کی قیمت خود ادا کریں گے، لہذا حکومت نے قیمتیں طے کر دی ہیں۔ پوری نے کہا ’’لندن سے ممبئی، احمد آباد، بنگلور اور دہلی کے لیے پروازوں کی قیمت 50،000 روپے ہوگی۔‘‘
انھوں نے مزید کہا ’’شکاگو سے دہلی یا حیدرآباد کے لیے تقریباً ایک لاکھ روپے لاگت آئے گی۔‘‘
وہیں ڈھاکہ سے دہلی کی پروازوں پر 12،000 روپے لاگت آئے گی۔
Civil Aviation Minister @HardeepSPuri :
During 7-13 May: 64 flights to be operated
10 Flights from UAE
2 from Qatar
5 from Saudi Arabia
7 from UK
5 from Singapore
7 from USA
5 from Philippines,
7 from Bangladesh
2 from Bahrain
7 from Malaysia,
5 from Kuwait
2 from Oman pic.twitter.com/m0odNmEZWD— All India Radio News (@airnewsalerts) May 5, 2020
حکومت نے پہلے ہفتہ کے لیے انخلا کا منصوبہ بھی جاری کیا ہے۔
پیر کے روز مرکز نے اعلان کیا تھا کہ وہ سات مئی سے مرحلہ وار طور پر بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانا شروع کردے گا۔ مسافر طیارے اور بحری جہاز استعمال کریں گے اور صرف غیر متاثر افراد کو ہی سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
حکومت نے مسافروں کے لیے ایک معیاری آپریٹنگ پروٹوکول بھی تیار کیا، جس میں پرواز سے قبل اور منزل تک پہنچنے کے بعد کوویڈ 19 کی اسکریننگ شامل ہے۔ منزل تک پہنچنے پر مسافروں کو آروگیہ سیتو ایپ پر اندراج کروانا ہوگا۔ متعلقہ ریاستی حکومت کی طرف سے، ادائیگی کی بنیاد پر اسپتال میں یا ادارہ جاتی قرنطینہ میں انھیں 14 دن تک رکھا جائے گا۔ ان کا 14 دن کے بعد کوویڈ ۔19 کے لیے ٹیسٹ کیا جائے گا۔
30 اپریل کو متحدہ عرب امارات اور امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دونوں ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں سے رابطہ کرنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا۔