مختصر مختصر: 30 جون تک تمام مسافر ٹرینوں کے ٹکٹ منسوخ، دیگر اہم خبریں

  1. ہندوستانی ریلوے نے جمعرات کے روز 30 جون یا اس سے قبل سفر کے لیے بکنے والے تمام ٹرین ٹکٹ منسوخ کردیے۔ دریں اثنا ریلوے 22 مئی سے مسافروں کو نہ صرف خصوصی ٹرینوں میں بلکہ اپنی آنے والی تمام خدمات پر بھی مسافروں کو ’’ویٹنگ لسٹ‘‘ کی اجازت دے گا۔
  2. وزارت صحت کے مطابق ہندوستان بھر میں کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 49،219 فعال کیسوں کے ساتھ بڑھ کر 78،003 ہو گئی ہے۔ اموات کی تعداد 2،549 ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،722 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد میں 134 کا اضافہ ہوا ہے۔
  3. وزیر خزانہ نرملا سیتارمن دوسری بار آج شام 4 بجے میڈیا سے خطاب کریں گی۔ امکان ہے کہ وہ حکومت کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے امدادی پیکیج پر اعلانات کا ایک اور دور انجام دیں گی۔
  4. چین میں ووہان میں 11 ملین افراد کی بڑے پیمانے پر جانچ شروع ہونے کے بعد کورونا وائرس کے 15 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔
  5. مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے دھچکے کو کم کرنے کے لیے 20 لاکھ کروڑ کے معاشی امدادی پیکیج کی تفصیلات سامنے آنے کے ایک روز بعد ابتدائی تجارت میں ہندوستانی مارکیٹوں میں تقریبا 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
  6. بدھ کے روز تقریباً ایک ہزار تارکین وطن مزدور ممبئی میں جمع ہوئے اور گھر واپس جانے کے لیے ٹرین کا مطالبہ کیا۔ چوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ جمع ہوتے رہے لہذا پولیس نے پہلے طاقت کا استعمال کیا لیکن آخرکار ان کے لیے تین ٹرینوں کا انتظام کیا گیا۔
  7. بدھ کی شام اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں دو الگ الگ حادثات میں چودہ تارکین وطن مزدور ہلاک اور 60 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
  8. عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ’’شاید کبھی دور نہ ہو‘‘ اور اس کے نتیجے میں یہ ایک مقامی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔
  9. بدھ کے روز ایک 28 سالہ جاپانی سومو پہلوان کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ یہ شخص، جس کا اصل نام کیوٹکا سوئٹیک ہے، مبینہ طور پر اس انفیکشن سے مرنے والا پہلا سومو پہلوان ہے اور جاپان میں کوویڈ 19 سے مرنے والا سب سے کم عمر بھی۔
  10. کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کل 43.47 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2.97 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔