مختصر مختصر: ہندوستان کی پہلی کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کا سلسلہ جولائی میں ہوگا شروع، دیگر اہم خبریں
- آج ہندوستان میں کورونا وائرس کے 18،522 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 5،66،840 ہوگئی۔ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 418 مزید اموات کے ساتھ 16،893 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 3.3 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
- ہندوستان کے ڈرگ کنٹرول جنرل نے ’’بھارت بایوٹیک‘‘ کوکویڈ 19 کی ممکنہ ویکسین کے انسانی کلینیکل ٹرائلز کرنے کی منظوری دے دی۔ کوویکسین کا، جو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی کے تعاون سے تیار ہوا ہے، اگلے ماہ سے ملک بھر میں کلینیکل ٹیسٹ کیا جائے گا۔
- بڑھتے ہوئے کورونا وائرس بحران کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی شام 4 بجے قوم سے خطاب سے قبل اس انفیکشن کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
- عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس وبائی مرض ختم ہونے سے دور ہے۔ انھوں نے کہا ’’ہم سب اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں لیکن مشکل حقیقت یہ ہے کہ یہ ختم ہونے کے قریب بھی نہیں ہے۔ اگرچہ بہت سارے ممالک نے عالمی سطح پر کچھ پیش رفت کی ہے، لیکن وبائی مرض حقیقت میں تیز ترین ہو رہا ہے۔‘‘
- وزارت داخلہ نے پیر کو تازہ ترین رہنما خطوط جاری کیے، جس میں ناول کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ’’انلاک 2‘‘ مرحلے کے ایک حصے کے طور پر یکم جولائی سے لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ رات کے کرفیو میں مزید نرمی کی گئی ہے۔ میٹرو خدمات اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی جاری رہے گی۔
- مہاراشٹر کے بعد تمل ناڈو حکومت نے ریاست بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کو 31 جولائی تک بڑھا دیا
- مہاراشٹر حکومت نے ہندوستانی ریلوے سے مرکزی حکومت کے مختلف دفاتر، اعلی عدالتوں اور سرکاری شعبے کے بینکوں کے ملازمین کو مقامی ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
- دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بتایا کہ جامع مسجد 4 جولائی کو کھل جائے گی۔ لاک ڈاؤن میں آسانی کے بعد دوبارہ کھولی جانے والی جامع مسجد دہلی میں کوویڈ 19 میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے 11 جون کو دوبارہ بند ہوگئی تھی۔
- جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے متاثرین تعداد 1،03،02،867 تک پہنچ گئی اور اموات کی تعداد 5.05 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ وہیں دنیا بھر میں اب تک 52 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔