مختصر مختصر: کورونا وائرس سے ایک دن میں 62 افراد کی موت، مجموعی تعداد 934 تک پہنچی، دیگر اہم خبریں
- وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پیر اور منگل کی صبح کے درمیان 62 افراد کی ہلاکت کے بعد ناول کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں مجموعی اموات کی تعداد 934 ہو گئی، جب کہ متاثرین کی تعداد بھی بڑھ کر 29،435 ہوگئی۔
- وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا متاثرین کے دو گنے ہونی کی شرح اب 8.7 دن ہوگئی ہے۔
- مرکز نے ان کوویڈ 19 مریضوں کے لیے گھر پر الگ تھلگ رہنے کے آپشن کی اجازت دے دی ہے، جن کی علامات بہت ہی ہلکی ہیں یا جنھیں کوئی علامات نہیں ہے۔ حکومت نے ایسے مریضوں کے لیے یہ اختیار حاصل کرنے کے لیے اہلیت کی شرائط پر رہنما اصول جاری کیے۔
- دہلی پولیس نے محسوس کیا ہے کہ دارالحکومت میں تارکین وطن مزدوروں کو پناہ گاہوں میں متعدد دشواریوں کا سامنا ہے، جن میں ناقص صفائی اور حفظان صحت کی کمی سے لے کر غیر تعاون کار حکام تک شامل ہیں۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے سلسلے میں چین سے ہرجانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ وبا پھیلنے کی حد کو بہتر طریقے سے کم کیا جاسکتا تھا۔
- ہریانہ کے امبالا شہر کے ایک گاؤں کے رہائشیوں نے کوویڈ 19 کے مشتبہ شخص کے جنازے کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر ڈاکٹروں پر پتھراؤ کیا۔ بھارت میں وبا شروع ہونے کے بعد سے طبی کارکنوں کے خلاف تشدد کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔
- اترپردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے لوگوں سے کہا کہ وبائی امراض کے دوران مسلمان دکان داروں سے سبزیاں نہ خریدیں۔
- دہلی میں نیتی آیوگ کی عمارت کے ایک اہلکار کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد اسے سیل کردیا گیا ہے۔ عہدیدار کے ساتھیوں سے خود کو الگ تھلک رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔ پیر کو وزارت ہوا بازی کے ایک عہدیدار کے بھی مثبت تجربہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔
- چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے کہا ہے کہ حکومت کے تینوں ارکانوں کو بحرانوں کے دوران مل کر کام کرنا چاہیے۔ انھوں نے یہ بیان اس الزام کے درمیان دیا کہ عدالت عظمی کورونا وائرس پھیلنے سے متعلق حکومت کے فیصلوں پر عمل پیرا ہے۔
- جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے ٹریکر کے مطابق کوویڈ 19 نے اب تک 30.04 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور اس نے 185 ممالک یا خطوں میں 2.11 لاکھ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔