مختصر مختصر: وزیر اعظم نے ریاستوں کے وزراے اعلیٰ سے کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت، دیگر اہم خبریں
ہندوستان بھر میں گذشتہ روز 10،667 نئے کورونا متاثرین اور 380 تازہ اموات کی اطلاع کے بعد ملک میں مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 3،43،091 ہو گئی ہے۔ وہیں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 9،900 تک جا پہنچی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس بحران پر تبادلۂ خیال کے لیے منگل اور بدھ کے روز تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی۔ انھوں نے انھیں بتایا کہ وائرس سے بھارت میں اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے اور انتظامی سطح پر بروقت فیصلوں سے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔
بخار اور سانس لینے میں دشواری کے سبب دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ انھوں نے کورونا وائرس کا منفی تجربہ کیا ہے۔
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا گذ شتہ ایک مہینے کے دوران شرحوں میں یکے بعد دیگرے اضافہ کرنا وبائی مرض کے دوران ’’مکمل طور پر غیر حساس‘‘ اور ’’غیر مناسب‘‘ ہے۔
وزارت ریلوے نے پیر کے روز کہا ہے کہ انھوں نے ’’شارمک اسپیشل‘‘ ٹرینوں کے ذریعے 60 لاکھ تارکین وطن کے حمل و نقل کا کام انجام دیا ہے۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بی بی سی کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ گجرات میں ہندوستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس اموات کی شرح ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے کہا کہ وبائی بیماری زور پکڑ رہی ہے اور نئے معاملات کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس میں ہر روز ایک لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آ رہے ہیں۔
جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس اب تک 80.14 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کرچکا ہے اور 4.36 لاکھ سے زیادہ افراد کو ہلاک کرچکا ہے۔