مختصر مختصر: ممتا بنرجی نندی گرام نشست سے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات لڑیں گی، دیگر اہم خبریں

  1. ممتا بنرجی نندی گرام سے مغربی بنگال اسمبلی انتخاب لڑیں گی۔ اس سے قبل اس نشست کی نمائندگی ترنمول کانگریس کے باغی لیڈر سوویندو ادھیکاری نے کی تھی، جنھوں نے گذشتہ ماہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ دریں اثناء ٹی ایم سی کے باغی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ اس نشست سے انتخابی میدان میں اترے تو وہ وزیر اعلی کو شکست دینے کے اہل ہیں۔
  2. رپورٹ کے مطابق چین نے اروناچل پردیش میں ایک گاؤں تعمیر کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ این ڈی ٹی وی کے ذریعے حاصل کردہ سیٹیلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین نے اروناچل پردیش کے بالائی سبانسری ضلع کے اندر تقریباً ساڑھے چار کلو میٹر کے علاقے میں ایک گاؤں بنایا ہے۔
  3. یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے ریلی نہ نکالنے کے مطالبوں کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کا ’’آئینی حق‘‘ ہے۔ دریں اثنا سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ دہلی پولیس کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہے کہ کون دہلی میں داخل ہوسکتا ہے اور کون نہیں۔
  4. شیو سینا کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے بارے میں ارنب گوسوامی کا علم قومی سلامتی کی خلاف ورزی ہے۔ نیشلسٹ کانگریس پارٹی نے بھی مرکز سے مبینہ واٹس ایپ چیٹس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔
  5. یوپی میں شکایت کے بعد ویب سیریز ’’ٹانڈو‘‘ کے اداکاروں اور عملے نے معافی مانگی۔ کہا کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ویب سیریز کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے بھی معافی مانگ لی، جسے ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔