مختصر مختصر: ملک میں کورونا وائرس کے معاملات 74 لاکھ کے پار، NEET میں اوڈیشہ کے شعیب آفتاب نے حاصل کیے سو فیصد نمبرات، دیگر اہم خبریں
NEET 2020 میں دہلی کی آکانشا سنگھ اور اوڈیشہ کے شعیب آفتاب کا نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے
دہلی کی اکانشا سنگھ اور اوڈیشہ کے شعیب آفتاب دونوں نے NEET امتحان میں غیرمعمولی طور پر 100 فیصد نمبرات حاصل کیے۔ ٹائی بریک پالیسی کے مطابق مسٹر آفتاب نے آل انڈیا نمبر ون رینکنگ حاصل کی۔
ہاتھرس اجتماعی عصمت دری: متاثرہ کے بھائی نے کیس دہلی منتقل کرنے کی درخواست کی
ہاتراس کے گاؤں بلغاری میں مبینہ اجتماعی زیادتی اور قتل کا شکار بننے والی 19 سالہ دلت لڑکی کے بڑے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کو اور اس کے کنبہ کو دہلی منتقل کیا جائے۔
بھوک انڈیکس میں ہندوستان بدترین پوزیشن پر
عالمی ہنگر انڈیکس 2020 کے مطابق بھارت میں پانچ سال سے کم عمر کے ہلاک ہونے والے بچوں کی سب سے زیادہ شرح پائی جاتی ہے، جو شدید غذائی کمی کی عکاسی کرتا ہے۔ عالمی ہنگر انڈیکس 2020 کے مطابق صورت حال 2015 -19 کے عرصے میں مزید خراب ہوچکی ہے جب بچوں کے ضیاع کا رجحان 17.3 فیصد رہا۔
بنیادی سہولیات کی فراہمی سے انکار کرنے پر پروفیسر سائی بابا ناگپور جیل میں بھوک ہڑتال شروع کریں گے
پروفیسر جی این سائی بابا، جو ناگپور سنٹرل جیل میں ماؤوادیوں سے روابط کے الزام میں بند ہیں، 21 اکتوبر سے بھوک ہڑتال پر جائیں گے کیوں کہ انھیں ایک ماہ سے کپڑے، دوائیں اور کتابیں مہیا نہیں کی گئیں۔
پنجاب میں خالصتان مخالف کارکن کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا
پولیس نے بتایا کہ شوریہ چکر ایوارڈ حاصل کرنے والے بلوندر سنگھ سندھو کو، جنھوں نے برسوں سے پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی تھی، جمعہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے ان کے آبائی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔
جھارکھنڈ میں 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اس کا قتل کیا گیا، ایک ہفتے کے اندر اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ
وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی ایم وی راؤ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور فاسٹ ٹریک عدالت میں کارروائی شروع کریں۔
کانگریس نے جموں وکشمیر کی مرکزی دھارے میں شامل جماعتوں کے اتحاد کا خیرمقدم کیا، دفعہ 370 کی بحالی کا کیا مطالبہ
کانگریس کے سینئر ترجمان پی چدمبرم نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مرکزی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں اور جموں و کشمیر کے عوام کو ’’ملک مخالف‘‘ کے طور پر دیکھنا چھوڑنا ہوگا۔
ملک میں کورونا وائرس کے 62،212 تازہ معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 74 لاکھ کے پار
ملک میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 7.95 لاکھ ہے، جب کہ اب تک 65.2 لاکھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک کی متاثرین کی صحت یابی کی شرح تقریباً 87.8 فیصد ہے۔