مختصر مختصر: ملک میں کورونا وائرس کے معاملات 9 لاکھ کے پار، دیگر اہم خبریں

  1. گذشتہ روز ہندوستان میں کورونا وائرس کے 28،498 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 9،06،752 تک جا پہنچی ہے۔ وہیں 553 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 23،727 ہو گئی۔ دریں اثنا 5.71 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
  2. کرناٹک کے دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو روکنے کے لیے بنگلور میں منگل سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ 12 جولائی کو کرناٹک حکومت نے بنگلور شہری اور بنگلور دیہی اضلاع میں 14 جولائی کی شام 8 بجے سے 22 جولائی کی صبح 5 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
  3. جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک بار پھر مرکزی علاقے کو زائرین کے لیے کھول دیا ہے۔ چھٹیوں کے لیے آنے والے تمام سیاحوں کو کورونا وائرس کے لازمی ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب سرینگر انتظامیہ نے شہر کے 68 کنٹینمنٹ زونز میں لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
  4. اڈیشہ حکومت نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے باقاعدہ غذا الاؤنس کے طور پر روزانہ 240 روپے کی منظوری دی ہے۔
  5. جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کی تعداد اب 1.30 کروڑ سے زیادہ ہے، جب کہ اموات کی تعداد 5.71 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں اب تک 72.2 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔