مختصر مختصر: مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ متعدد مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کل پھر میٹنگ کرے گی،دیگر اہم خبریں
- کسانوں کے ساتھ متعدد ناکام مذاکرات کے بعد جمعرات کو مرکزی حکومت اور کسانوں کے درمیان ایک اور میٹنگ کا انعقاد ہوگا۔ حکومت نے قوانین سے متعلق خدشات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی پیش کش کی لیکن مبینہ طور پر کسانوں نے اس پیش کش کو ٹھکرا دیا۔ دریں اثنا بی جے پی کے ہریانہ کی اتحادی پارٹی نے کسانوں کے خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کی تاکید کی۔
- مرکز کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 پھیلنے کو روکنے کے لیے تمام ہندوستانیوں کو ویکسین دینا ضروری نہیں ہے۔ آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگوا نے کہا کہ مقصد کورونا وائرس کی وائرل ٹرانسمیشن کا سلسلہ توڑنا ہے۔
- اٹارنی جنرل کی رضامندی کے بعد ’’سینیٹری پینلز‘‘ کے تخلیق کار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو گئی ہے: یہ الزامات خودکشی پر ابھارنے سے متعلق مقدمے کی سماعت میں ریپبلک ٹی وی کے مالک ارنب گوسوامی کو ضمانت دینے کے بارے میں سپریم کورٹ پر کیے جانے والے دو ٹویٹس سے متعلق ہیں۔
- ارملا ماتونڈکر نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔ امکان ہے کہ انھیں لیجسلیٹو کونسل بھیجا جائے گا: اداکارہ نے پچھلے سال ہی کانگریس کو خیرباد کہا تھا۔
- کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کناڈا ہمیشہ پرامن مظاہرین کے حق کا دفاع کرے گا۔ کناڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت اپنے خدشات کے اظہار کے لیے ہندوستانی حکام سے رابطے میں ہے۔
- 2020 میں ایمیزون میں جنگلات کی کٹائی میں پچھلے 12 برسوں کے مقابلے میں بڑا اضافہ۔ ماحولیات کے ماہرین نے صدر جیر بولسنارو کی پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا۔