مختصر مختصر: حکومت اور کسانوں کے درمیان گیارہویں دور کے مذاکرات بھی ناکام رہے، دیگر اہم خبریں
- مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کا کہنا ہے کہ مرکز کسانوں سے اگلی ملاقات تبھی کرے گا، جب وہ زرعی قوانین کی معطلی کی تجویز پر غور کریں گے۔ مرکز اور کسان یونینوں کے مابین گیارہویں دور کی بات چیت قریب پانچ گھنٹوں تک جاری رہی، لیکن دونوں فریقوں کے درمیان فعال گفتگو پر آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت صرف کیا گیا۔ یونین رہنماؤں نے کہا کہ سینٹر کی تجویز ’’مٹھائیوں کے اندر چھپے زہر‘‘ جیسی ہے۔
- کانگریس پارٹی جون تک نیا صدر چن سکتی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد مئی میں انتخابات کا امکان۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
- سیریم انسٹی ٹیوٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا نقصان۔ کمپنی کے سی ای او ادار پوناوالا نے اپنے جمعرات کے اس بیان کا اعادہ کیا کہ اس واقعے سے کورونا وائرس ویکسین کوویشیلڈ کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔
- تمل ناڈو میں ریزورٹ کارکنوں کے ذریعے اس پر جلتے ہوئے ٹائر پھینکنے کے بعد ہاتھی کی موت ہوگئی۔ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے ہاتھی کو ڈرانے کے لیے جلتے ہوئے ٹائر پھینکے، جن میں سے ایک ہاتھی کے کان میں پھنس گیا۔
- ہندوستان میں اقوام متحد میں کہا ہے کہ جب پاکستان میں ہندو مندر کو توڑ دیا گیا تھا تو پاکستان اس وقت ’’خاموش تماشائی‘‘ بنا ہوا تھا۔ ہندوستانی سفارت کار ٹی ایس تریمورتی نے کہا کہ مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار داد کو ’’پاکستان جیسے ممالک کے لیے‘‘ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
- وزیر جنگلات رجیب بنرجی نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ اس سے قبل انھوں نے ٹی ایم سی رہنماؤں کے ایک حصے سے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
- بہار پولیس نے سائبر جرم کے خلاف حکومت کے خلاف کیے جانے والے سوشل میڈیا پوسٹس کو ’’مجرمانہ‘‘ بنانے کے حکم کی تطبیق کی کوشش کی۔ تیجسوی یادو نے نتیش کمار کو انھیں گرفتار کرنے کا چیلنج دیا۔