مختصر مختصر: امت شاہ نے ممتا بنرجی کو متنبہ کیا کہ انتخابات ہونے تک وہ اکیلی رہ جائیں گی، ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ کے پار، دیگر اہم خبریں

  1. ترنمول کانگریس کے باغی رہنما سووندو ادھیکاری نے امیت شاہ کے بنگال کے دورے کے دوران بی جے پی میں شمولیت اختیار کی: وزیر داخلہ نے کہا کہ 2021 میں انتخابات ہونے تک ممتا بنرجی اکیلی رہ جائیں گی۔
  2. ای ڈی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن گھوٹالہ کیس میں فاروق عبد اللہ کی تقریباً 12 کروڑ روپے کی جائیدادوں کو جوڑ دیا ہے: ایک بیان میں ایجنسی نے کہا ہے کہ اس نے جموں و کشمیر میں چار مختلف مقامات پر تین مکانات، تجارتی عمارتیں اور زمینیں منسلک کردی ہیں۔
  3. وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے ککہ ہندوستان چین کے ساتھ اپنے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے، لیکن اپنی خود اعتمادی کو ٹھیس کسی طور پر برداشت نہیں کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے قابل ہے۔
  4. ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی، جب کہ 1.45 لاکھ سے زیادہ افراد ملک میں اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ دریں اثنا امریکا نے سال کے آخر تک ہنگامی استعمال کے لیے موڈرنا ویکسین کی تقریباً 2 کروڑ خوراکیں حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں برازیل جیر بولسنارو نے دعوی کیا ہے کہ ویکسین لوگوں کو مگرمچھوں میں تبدیل کر سکتی ہے اور اس سے خواتین کی داڑھی بڑھ سکتی ہے۔
  5. الہ آباد ہائی کورٹ نے رازداری کے حق کا حوالہ دیتے ہوئے یوپی میں نئے مذہبی تبدیلی قانون کے تحت ایک شخص کی گرفتاری پر پابندی عائد کردی۔ اتر پردیش کی ایک اور عدالت نے حکام کو ’’لو جہاد‘‘ کے الزام میں گرفتار ایک مسلمان شخص اور اس کے بھائی کو رہا کرنے کی ہدایت کی، جب پولیس کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
  6. ممبئی کی ایک عدالت نے پولیس کو کنگنا راناوت کے خلاف جاوید اختر کی ہتک عزت کی شکایت کی تحقیقات کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ جولائی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں راناوت نے جاوید اختر پر بالی ووڈ کے ایک ’’خودکشی گروہ‘‘ کا حصہ ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
  7. آر ایس ایس کے نظریہ سازوں میں سے ایک ایم جی ویدیا کا 97 سال کی عمر میں انتقال۔ وہ بھگوا تنظیم کے پہلے باضابطہ ترجمان تھے۔
  8. پاکستان کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان اس کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کا منصوبہ بنا رہا ہے اور دوسرے ممالک سے اس کی منظوری لے رہا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاہم اسلام آباد اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔