مختصر مختصر: اشوک گہلوت نے کپل سبل کو کانگریس پر تبصرہ کرنے کے سبب تنقید کا نشانہ بنایا، دیگر اہم خبریں

  1. وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گذشتہ روز سامنے آئے کپل سبل کے تبصرے پر انھیں نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے داخلی معاملات پر کپل سبل کے تبصرے سے پارٹی کارکنوں کو تکلیف ہوئی ہے۔ معلوم ہو کہ سبل نے کانگریس کی قیادت پر اپنی غلطیاں جاننے کے باوجود انھیں تسلیم نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ دریں اثنا کارتی چدمبرم نے بھی کہا کہ کانگریس کو لازمی طور پر ’’خود احتسابی‘‘ کی ضرورت ہے۔
  2. نتیش کمار نے گذشتہ روز اپنی چوتھی میعاد کے لیے بہار کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا، وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رینو کماری اور ترکیشور پرساد نے ریاست کے نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔
  3. بھارت میں تھوک مہنگائی اکتوبر میں 1.48 فیصد تک بڑھ گئی۔ ڈبلیو پی آئی مینوفیکچرنگ انڈیکس ستمبر میں 1.61 فیصد سے بڑھ کر اکتوبر میں 2.12 فیصد ہو گیا۔ دریں اثنا ڈبلیو پی آئی فوڈ انڈیکس اکتوبر میں کم ہوکر 5.78 فیصد رہ گیا جو ستمبر میں 6.92 فیصد تھا۔
  4. کمپنی کا کہنا ہے کہ موڈیرنا کی کوڈ-19 ویکسین وائرس کے خلاف 94.5 فیصد افادیت ظاہر کرتی ہے۔ دریں اثنا ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ صرف کورونا وائرس ویکسین وبائی بیماری کا خاتمہ نہیں کرے گی۔
  5. ریاستی وزیر صحت ستنیدر جین نے کہا ہے کہ ’’تیسری لہر کا عروج گزر گیا ہے، دہلی میں کوئی لاک ڈاؤن نافذ نہیں ہوگا۔‘‘
  6. امت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکار صحافت کی آزادی کے لیے پرعزم ہے۔ قومی یوم آزادیِ صحافت کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ صحافی کورونا وائرس کے ماحول میں بھی غیر معمولی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
  7. ناسا اور ایلون مسک کے اسپیس ایکس نے چار خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا۔ یہ ناسا کا پہلا مکمل مشن ہے جس میں نجی ملکیت والے خلائی جہاز کے ذریعے عملے کو خلا میں بھیجا گیا ہے۔