مختصر اہم خبریں: بمبئی ہائی کورٹ نے کہا کہ پر امن سی اے اے مخالف مظاہرین کو غدار یا ملک دشمن نہیں کہا جا سکتا، دیگر اہم خبریں

- سپریم کورٹ کے ذریعے حکومت کی سرزنش کے کچھ گھنٹوں بعد آدھی رات تک ٹیلی کام کمپنیوں کو 1.47 لاکھ کروڑ روپے واجبات ادا کرنے کا حکم: ووڈافون کو ممکنہ خاتمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب اعلی عدالت نے کمپنیوں کو اب تک رقم ادا نہ کرنے پر توہین کے نوٹس جاری کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرٹیل نے محکمہ ٹیلی مواصلات کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 20 فروری تک 10،000 کروڑ روپیے جمع کرے گی اور باقی رقم 17 مارچ سے پہلے تک جمع کرے گی۔
- بمبئی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پر امن سی اے اے مخالف مظاہرین کو غدار یا ملک دشمن نہیں کہا جاسکتا: شہریوں کے ایک گروہ نے پولیس کے ذریعہ مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں قانون کے خلاف احتجاج نہ کرنے دینے کے بعد عدالت کا رخ کیا۔
- جاپان میں کروز جہاز پر سوار تیسرا ہندوستانی کورونا وائرس کا شکار۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سب ٹھیک ہو رہے ہیں: انھیں مزید علاج اور دیکھ بھال کے لیے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔‘‘
- سی اے اے مخالف ڈرامے کی وجہ سے دو ہفتے جیل میں رہنے کے بعد بیدر میں اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور ایک طالب علم کی والدہ کو ملی ضمانت۔ انھیں 30 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
- اپنے مندوبین کے جموں و سرینگر کے دورے کے بعد یوروپی یونین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو جموں و کشمیر پر عائد پابندیاں ہٹا لینی چاہیے: جرمنی، کینیڈا، فرانس، اٹلی، پولینڈ، نیوزی لینڈ، میکسیکو، افغانستان، آسٹریا، ازبیکستان اور یورپی یونین کے سفارتی عملہ نے اس ہفتے یونین ٹیریٹوری کا دورہ کیا۔
- تھوک افراط زر جنوری میں بڑھ کر 3.1 فیصد ہوگئی کیونکہ اشیائے خوردونوش میں مزید اضافہ ہوتا رہا ہے۔ جنوری 2019 کے مقابلہ میں بنیادی اشیا میں 10.01 فیصد کا اضافہ ہوا۔
- سپریم کورٹ نے 2012 میں دہلی کے اجتماعی زیادتی کے مجرم ونے شرما کی رحم کی اپیل کو مسترد کرنے کے خلاف درخواست مسترد کردی: اعلی عدالت نے کہا کہ عرضی کسی بھی قابلیت سے خالی ہے۔
- دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نریندر مودی کو اتوار کی تقریب حلف برداری کی دعوت دی ہے: اس ہفتے کے شروع میں عآپ کے رہنما گوپال رائے نے کہا تھا کہ کوئی بھی سیاسی رہنما یا دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ راملیلا میدان میں منعقدہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
- راہل گاندھی نے پلوامہ حملے سے متعلق تین سوالات اٹھائے، بی جے پی نے انھیں ’’لشکر طیبہ اور جیش محمد کا معروف ہمدرد‘‘ قرار دیا: دہشت گرد حملے کی پہلی برسی کے موقع پر کانگریس کے رہنما نے پوچھا کہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو ملا؟