غیر بی جے پی ریاستیں شہریت قانون کو مسترد کریں: پرشانت کشور
شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے پاس ہو کر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دستخط کے بعد اب قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ لیکن کئی ریاستوں نے اسے اپنے یہاں نافذ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس درمیان بی جے پی کی ساتھی اور بہار حکومت میں شریک جنتا دل یو کے قومی نائب صدر پرشانت کشور نے کہا ہے کہ اس تقسیم کرنے والے قانون سے ملک کو بچانے کی ذمہ داری اب ملک کے 16 غیر بی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ پر آ گئی ہے۔
پرشانت کشور نے غیر بی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت آگے رہی، اب عدلیہ کے علاوہ ملک کی روح بچانے کی ذمہ داری ملک کی 16 غیر بی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے اوپر آ گئی ہے۔ انھوں نے یہ اپیل ٹویٹ کر کی۔