’’صرف ایک آدمی کی شبیہہ قومی وژن کا متبادل نہیں ہے‘‘: راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سادھا نشانہ
نئی دہلی، جولائی 23: ہند-چین سرحدی تنازعہ پر مرکز پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کو ایک نیا ویڈیو ٹویٹ کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ملک کو ’’عالمی وژن اپنانے‘‘ کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنے حملے کو تیز کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ ’’وزیر اعظم صرف اپنی ساکھ بنانے پر 100 فیصد توجہ مرکوز کررہے ہیں۔“
گاندھی نے مزید کہا ’’ہندوستان کے تمام ادارے اسی کام میں مصروف ہیں۔ صرف ایک آدمی کی شبیہہ بنان قومی وژن کا متبادل نہیں ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے کہا ’’نفسیاتی طور پر آپ کو اپنے مضبوط پہلوؤوں کے ساتھ چین کو جواب دینا ہوگا۔ اگر آپ ان سے اپنی انفرادی قوت سے نمٹتے ہیں تو آپ اپنا مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر انھیں آپ کی کمزوری کا احساس ہوتا ہے تو آپ کمزور ہو جاتے ہیں۔ چین کے ساتھ جاری صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمیں بین الاقوامی وژن کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کو عالمی وژن رکھنا ہوگا۔ وہ چیز جو ہندوستان کی حفاظت کر سکتی ہے، وہ بڑی سوچ ہے۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک نظریہ بنا کراسے ’’بڑاعالمی نظریہ‘‘ بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی سوچ کے انداز کو بدلنا ہوگا۔‘‘