شہریت ترمیمی قانون: منگلورو میں جاری کرفیو میں 12 گھنٹے کی راحت
منگلورو: کرناٹک کے منگلورو شہر میں شہریت ترمیمی قانون پر بھڑکے تشدد کے بعد حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں جس کے پیش نظر اتوار کی صبح چھ بجے سے 12 گھنٹے کے لبے کرفیو میں راحت دی گئی ہے۔
شہر میں آٹو رکشہ اور دیگر گاڑیاں معمول پر چل رہی ہیں۔ صنعتی علاقوں میں دکانیں اور ہوٹل کھلے ہوئے تھے۔اس دوران ریاست کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی جمعرات کو تشدد میں مارے گئے دو افراد کے گھروالوں سے آج دوپہر ملاقات کریں گے۔
شہر کی مین سینٹرل مارکٹ کھل گئی ہے اورپرانے بندرگاہ والے علاقوں میں مچھلی کا کاروبار بھی پھر سے شروع ہوچکا ہے۔ کرسمس کی وجہ سے بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ تھی اور لوگ اتوار کو خصوصی دعا کےلبے گرجم گھروں میں جمع ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ جمعرات کو ملتوی موبائل انٹرنیٹ خدمات پھرسے بحال کردی گئی ہیں۔