شراب پر مبنی تمام ہینڈ سینیائٹرز پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگایا جائے گا: اے اے آر
نئی دہلی، جولائی 15: دی اتھارٹی آف ایڈوانس رولنگ (اے اے آر) نے کہا ہے کہ شراب پر مبنی تمام ہینڈ سینیائٹرز پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگایا جائے گا۔
یہ فیصلہ گوا میں واقع اسپرنگ فیلڈ انڈیا کی ایک درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے، جس نے شراب پر مبنی سینیائٹرز تیار کرنے کی مہم چلائی تھی۔
اسپرنگ فیلڈ انڈیا نے اے اے آر کی گوا شاخ سے رجوع کیا تھا، تاکہ اس سے فراہم کردہ ہینڈ سینیائٹرز کی درجہ بندی کے بارے میں وضاحت حاصل کی جا سکے اور یہ جاننے کے لیے کہ آیا صارفین کے امور کی وزارت نے ہینڈ سینیائٹرز کو ایک ضروری سامان کے طور پر درجہ بند کیا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ’’درخواست گزار کے ذریعے تیار کردہ ہینڈ سینیٹائزر الکحل پر مبنی سینیائٹرز کے زمرے میں ہیں اور HSN کے 3808 کے عنوان کے تحت درجہ بند ہیں، جس پر 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ ہوتی ہے۔‘‘
اتھارٹی نے اپنے فیصلے میں زور دیا کہ صارفین کے امور کی وزارت نے ہینڈ سینیائٹرز کو ایک ضروری اشیا کے طور پر درجہ بند کیا ہے، لیکن جی ایس ٹی قانون میں مستثنیٰ اشیا کی ایک الگ فہرست ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے دوران دنیا بھر میں الکحل پر مبنی سینیٹائزر کی مانگ بڑھی ہے اور اسے ضروری اشیا کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔