شاہین باغ میں حالات کشیدہ: فائرنگ کے اگلے دن سی اے اے حامیوں نے احتجاجی مقام کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی سخت

نئی دہلی، فروری 02— ایک بندوق بردار کے ذریعے پولیس کی موجودگی میں شاہین باغ کے سی اے اے کے مخالف مظاہرین پر فائرنگ کے اگلے دن سی اے اے کے حامیوں کا ہجوم اتوار کےروز دوپہر کے وقت احتجاجی مظاہرے کے مقام کی طرف روانہ ہوا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

سی اے اے کے حامی مارچ کے نتیجے میں علاقے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی اور اس کے نتیجے میں شاہین باغ کے سینکڑوں نوجوان ہاتھوں میں ترنگا لے کر سامنے کی طرف آئے اور احتجاج کر رہی خواتین کے دفاع میں قطار بنا کر کھڑے ہو گئے۔