سی اے اے احتجاج: اتر پردیش پولیس نے کہا کہ مناسب کارروائی کے بعد ضبط کیے گئے کمبل

لکھنؤ، جنوری 10: لکھنؤ کے کلاک ٹاور پر مظاہرین کے کمبل اور کھانا لے جانے کے لیے یوپی پولیس نے سوشل میڈیا پر بری طرح تنقید کا سامنا کرنے کے بعد پولیس نے ان الزامات کی تردید کی۔ لیکن اعتراف کیا کہ مناسب کارروائی کے بعد کمبل ضبط کیے گئے ہیں۔

اتوار کو لکھنؤ پولیس نے ایک بیان میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا "لکھنؤ کے کلاک ٹاور پر ایک غیر قانونی احتجاج کے دوران کچھ لوگوں نے خیمہ لگانے کی کوشش کی جس کی اجازت سے انکار کردیا گیا۔ کچھ گروہ پارک میں کمبل تقسیم کررہے تھے اور بہت سے لوگ جو احتجاج کا حصہ بھی نہیں تھے، کمبل لینے آئے تھے۔ ہمیں وہاں سے ہجوم کو منتشر کرنا پڑا۔ کمبل مناسب کارروائی کے بعد ضبط کیے گئے۔ براہ کرم افواہیں نہ پھیلائیں۔”

موبائل فون پر بنائے گئے ویڈیو میں پولیس کو افراتفری کے دوران سنیچر کی رات احتجاجی مقام سے کھانے کے پیکٹ اور کمبل لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس اہلکار، جن میں سے کچھ ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، انھیں اسٹائیروفوم کی چادریں بھی چھینتے ہوئے دیکھا گیا تھا جو ان لوگوں کے لیے زمین پر بچھائے جاتے تھے جو وہاں رات گزارتے تھے۔

ہفتے کی رات ایک ویڈیو میں مظاہرین میں سے ایک عورت کچھ پولیس اہلکاروں کے پیچھے بھاگتی ہوئی دکھائی دیتی ہے جب وہ ان سے پوچھتی ہے کہ "تم کمبل کیوں لے رہے ہو؟”

ایک سکھ شخص، جو وہاں خواتین اور بچوں کے لیے کھانا لے کر گیا تھا، نے کہا "کچھ پولیس اہلکاروں نے ہمیں روکنے کی کوشش کی لیکن دوسروں نے ہمیں گزرنے دیا۔ یہی انسانیت ہے اور اسی لیے ہم یہاں موجود ہیں۔ 

جمعہ کو تقریبا 50 خواتین نے دھرنا مظاہرے کا آغاز کیا لیکن ہفتہ کے روز ایک ہجوم جمع ہو گیا اور احتجاج غیر معینہ مدت کے لیے شروع ہو گیا۔ خواتین، بچے اور بزرگ شہری احتجاج میں شامل ہوئے اور متعدد تنظیمیں بھی ان کی حمایت میں سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی رات دیر گئے پولیس نے ممنوعہ احکامات نافذ کرنے کے بعد لکھنؤ میں بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔