راہل گاندھی نے کوویڈ-19 سے بہتر طور پر لڑنے کے حکومت کے دعوؤں پر سوال اٹھائے

نئی دہلی، 13 جولائی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک گراف شیئر کرتے ہوئے کوویڈ-19 سے لڑنے کے حکومتی دعوؤں پر سوال اٹھائے، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں ہندوستان ’’اچھی پوزیشن‘‘ میں ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ وبائی مرض کے خلاف جنگ میں ہندوستان ایک اچھی پوزیشن میں ہے اور اسی عزم اور جوش و جذبے کے ساتھ ملک اس بیماری کا مقابلہ کرے گا۔

ایک ٹویٹ میں گاندھی نے گراف شیئر کرتے ہوئے پوچھا ’’کیا کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں ہندوستان اچھی پوزیشن پر ہے؟؟‘‘

انھوں نے ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے یومیہ اوسط کا ایک گراف منسلک کیا، جس میں جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ جیسے دوسرے ممالک کے مقابلے میں ہندوستان میں معاملات میں مستقل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

معلوم ہو کہ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 23،174 تک جا پہنچی ہے، جب کہ آج صبح تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28،701 نئے معاملات کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 8،78،254 ہوگئی۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?
jojobet