راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین احتجاج کرنے والے معطل ممبران پارلیمنٹ کے لیے چائے لے کر پہنچے، احتجاجیوں نے چائے قبول نہیں کی

نئی دہلی، 22 ستمبر: پارلیمنٹ کے احاطے میں آٹھ معطل ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے دھرنا آج دوسرے دن بھی جاری رہا۔

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہریونش سنگھ نے انھیں صبح چائے پیش کی۔

معلوم ہو کہ معطل اراکین پارلیمان نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب لان میں رات گزاری۔ عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے صبح احتجاج کی سائٹ سے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں کہا گیا تھا کہ ’’پوری رات باپو کے مجسمے کے سامنے کھلے آسمان تلے گزری۔‘‘

رہنماؤں نے بتایا راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین صبح سویرے نیوز کیمروں کے ساتھ پہنچے اور ایک سینئر ممبر پارلیمنٹ نے انھیں کہا کہ وہ بغیر کیمرے کے ان سے ملیں اور ان کے ساتھ بیٹھ جائیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق ایک اور سینئر رکن پارلیمنٹ نے بھی ان سے کہا کہ چائے لانا ایک اچھا اشارہ تھا، لیکن وہ اپنے کام میں غلطی پر تھے۔ ان سے کہا گیا کہ انھوں نے ہی قواعد توڑے۔

احتجاج کرنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ڈپٹی چیئرمین کی پیش کردہ چائے اور ناشتے کو قبول نہیں کیا۔

معطل ارکان پارلیمنٹ نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے اور اس کا بھی امکان ہے کہ انھیں اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet