راجستھان سیاسی بحران: اسمبلی کے اسپیکر ہائی کورٹ کے ذریعے باغی ارکین اسبملی ے خلاف کارروائی مؤخر کرنے کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے
جے پور، جولائی 22: راجستھان اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی نے کہا کہ وہ 19 باغی اراکین اسمبلی کو نااہلی کے نوٹسز پر کارروائی مؤخر کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
آئینی بحران کو روکنے کے لیے اسپیکر ہائی کورٹ کے ذریعے ’’تاخیر اور مداخلت‘‘ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا ’’عدالت عظمیٰ نے یہ اچھی طرح بیان کیا ہے کہ صرف اسپیکر ہی اینٹی ڈیفکشن کے بارے میں فیصلہ دے سکتا ہے۔اسپیکر کو نوٹس بھیجنے کا پورا اختیار ہے۔ اسپیکر کے فیصلے کے بعد ہی اس کا عدالتی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔‘‘
Speaker’s responsibilities are well defined by Supreme Court & Constitution. As Speaker I got an application & to seek info on it, I issued show-cause notice. If show cause notice will not be issued by authority, then what is the work of authority: Rajasthan Assembly Speaker https://t.co/FhZCQ3APUN
— ANI (@ANI) July 22, 2020
جوشی نے گذشتہ ہفتے ’’پارٹی مخالف سرگرمیوں‘‘ کے لیے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ سمیت کانگریس کے 19 باغی اراکین اسمبلی کو نااہلی کے نوٹس دیے تھے۔ باغی اراکین کے ذریعے ہائی کورٹ کا رخ کرنے کے راجستھان ہائی کورٹ نے جوشی سے پہلے تین دن تک کارروائی موخر کرنے کو کہا تھا۔ منگل کو راجستھان ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ وہ باغیوں کی درخواست پر اپنے فیصلے کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا اور اسپیکر سے کہا گیا ہے کہ وہ حتمی فیصلے تک نااہلی کے نوٹسز پر فیصلہ نہ لیں۔
پائلٹ اور باغی رہنماؤں کو اس وقت نوٹس دیے گئے تھے جب ریاست میں سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے کانگریس کی قانون ساز پارٹی کے دو اجلاسوں میں انھوں نے شرکت نہیں کی۔