دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ”دہشت گرد” کہنے کی وجہ سے بی جے پی ایم پی پرویش ورما کے انتخابی مہم چلانے پر مزید پابندی عائد

نئی دہلی، فروری 05— بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما پر بدھ کے روز ایک ہفتے میں دوسری بار الیکشن کمیشن نے متنازعہ تبصرے کی وجہ سے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم چلانے سے روک دیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو "دہشت گرد” کہنے پر ان پر 24 گھنٹوں کے لیے تازہ پابندی عائد کردی گئی۔

گذشتہ ہفتے رکن پارلیمنٹ کو شاہین باغ کے سی اے اے مخالف مظاہرے سے متعلق نفرت انگیز تقاریر کرنے پر 96 گھنٹوں تک مہم چلانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

الیکش کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ”(الیکشن) کمیشن کا ماننا ہے کہ شری پرویش صاحب سنگھ نے دہلی کے وزیر اعلی شری اروند کیجریوال کے خلاف سنگین الزامات لگائے ہیں… جوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔”

گذشتہ ہفتے پرویش کے علاوہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی کے امیدوار کپل مشرا پر بھی ان کے اشتعال انگیز بیانات کے لیے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?
jojobet