دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے متعلق سرکار نے جاری کی ایڈوائزری

نئی دہلی: دہلی این سی آر میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچنے پر دہلی سرکار نے کئی قدم اٹھاتے ہوئے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ تر وقت گھر میں یا بند جگہ پر گزاریں اور اپنی باہر کی سرگرمیوں میں وقتی تبدیلی لائیں۔ آنکھوں میں جلن، سینے میں تکلیف، کھانسی، کف یا سانس لینے میں دقت کی صورت میں جلد از جلد نزدیکی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ جتنا ہو سکیں دھوئیں سے بچیں اور کھانا بناتے وقت بغیر دھویں والا ایندھن گیس یا پھر بجلی کا استعمال کریں۔ اگر ماسک استعمال کرتے ہیں تو این 95 ماسک کا استعمال کریں اور استعمال کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

وہیں انھوں نے کوڑے، پتیاں اور لکڑیوں کو جلانے، بیڑی یا سگریٹ کے استعمال، بھیڑ بھاڑ اور ٹریفک والے علاقوں میں جانے اور دروازے اور کھڑکیاں کھلی نہ رکھنے کی اپیل کی۔