دہلی اسمبلی انتخابات: جامعہ کے طلبا نے مینڈیٹ کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کی سیاست کی ہوئی ہار
نئی دہلی، فروری 11— جامعہ ملیہ اسلامیہ میں احتجاجی اجتماع کے داخلے کے مقام پر سیکیورٹی چیک کرنے والے ایک طالب علم نے کہا "اب یہ 63-7 ہو گیا ہے”۔ وہ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا حوالہ دے رہے تھے۔
اس رپورٹ کے لکھنے تک الیکشن کمیشن کی تازہ کاریوں کے مطابق موجودہ عام آدمی پارٹی 7 نشستوں کے مقابلے میں 63 نشستوں کے ساتھ بڑی اکثریت کی طرف گامزن ہے۔ دہلی اسمبلی کے انتخابات ہفتہ 8 فروری 2020 کو ہوئے تھے۔
یونی ورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ طالب علم محمد رئیس نے کہا ’’یہ نفرت پسند افراد کی شکست ہے۔ سنگھ پریوار صرف اور صرف نفرت کی سیاست پر الیکشن لڑ رہا ہے۔ اب مجھے خوشی ہے کہ وہ شکست کھا گئے ہیں‘‘۔
ایک اور مظاہر صالحہ نے بتایا کہ چونکہ بی جے پی جامعہ اور شاہین باغ کو مظاہرین سے خالی کرنے کے لیے ووٹ مانگ رہی تھی لہذا دہلی کے عوام نے انھیں غلط ثابت کردیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جنھوں نے پرامن مظاہرین پر واقعی گولی مارنے کے لیے لوگوں کو اکسایا۔