دہلی اسمبلی انتخابات: بی جے پی صرف 7 نشستوں پر آگے
نئی دہلی، فروری 11— سات گھنٹوں سے زیادہ گنتی کے بعد حکمران عام آدمی پارٹی 63 نشستوں پر سبقت لے رہی ہے جب کہ بی جے پی صرف 7 سیٹوں پر برتری حاصل کررہی ہے۔ بی جے پی کے 7 سر فہرست امیدواروں میں سے 2 انتہائی کم مارجن کے ساتھ آگے ہیں۔
گنتی کے 7 گھنٹے بعد بی جے پی کے سر فہرست امیدوار یوں ہیں:
گاندھی نگر۔ انل کمار باجپائی – 3509 ووٹ
گونڈا۔ اجے مہاور۔ 18790 ووٹ
کاروال نگر ۔ موہن سنگھ بشٹ – 30909 ووٹ
لکشمی نگر ۔ابھے ورما ۔880 ووٹ
روہنی۔ وجیندر کمار – 9382 ووٹ
روہتاس نگر۔ جتیندر مہاجن ۔12966 ووٹ
وشواش نگر – اوم پرکاش شرما – 16457 ووٹ
2015 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے صرف تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی: وجندر گپتا (روہنی)، اوم پرکاش شرما (وشواش نگر) اور جگدیش پردھان (مصطفی آباد)۔ اس رائے شماری میں ان میں سے صرف پہلے دو ہی آگے ہیں۔ پردھان 20،000 سے زیادہ ووٹ سے کر مصطفی آباد میں عآپ کے حاجی یونس سے پیچھے ہیں۔
11 فروری 2020 کو شام 5 بجے تک کی خبر کے مطابق۔