دلی فسادات: دلی سرکار نے عمر خالد ، شرجیل امام کے خلاف یو اے پی اے کے تحت قانونی چارہ جوئی کے لیے منظوری دی

نئی دلی۔ دلی سرکار نے عمر خالد اور شرجیل امام کے خلاف فروری 2020میں شمال مشرقی دلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں مبینہ طور سےملوث ہونے کےالزام میں غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام قانون (یو اے پی اے) کے تحت قانونی چارہ جوئی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایک اہل کار نے بتایا کہ پولیس اب ایک اضافی چارج شیٹ میں ان کے نام شامل کرسکتی ہے۔
دلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ” وزارت قانون نے دلی حکومت کے محکمہ داخلہ کو مناسب غور و فکر کے بعد اپنی قانونی رائے دی ہے۔ منتخب حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔”
اس میم مزید کہا گیا کہ "عآپ حکومت کے ترجمان کے بقول ، دلی حکومت نے گذشتہ پانچ برسوں میں کسی بھی معاملے میں عدالتی کارروائی کو نہیں روکا ہے۔ خواہ وہ عآپ کے ایم ایل اے اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف ہوں۔ ”
جے این یو کے سابقہ طالب علم خالد کو 14 ستمبر کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جبکہ شرجیل امام کو 25 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔
دلی فسادات کی سازش کے الزام میں یو اے پی اے کے تحت 15 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔ جن افراد پر الزام عائد کیے گئے ان میں عام آدمی پارٹی کے کونسلر طاہر حسین ، پنجرا توڑ کی دیوانگنا کالیتا اور نتاشا ناروال ، دلی یونیورسٹی کی سابق طالبہ گلفشاں اور جامعہ کے اسٹوڈنٹس میران حیدر، آصف تنہا اور صفورہ زرگر شامل ہیں۔
ان سب پر آئی پی سی کی دفعہ 153 اے اور 124 اے کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔ ضابطوں کے تحت ، ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس کو سی آر پی سی کی دفعہ 196 (ریاست کے خلاف جرائم اور اس طرح کے جرم کرنے کی مجرمانہ سازش) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری ضروری ہے۔ پولیس نے ضمنی چارج شیٹ میں خالد اور امام کے نام شامل کرنے سے انکارنہیں کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ دلی حکومت نے خالد اور امام کے خلاف یو اے پی اے کی دفعہ 13 کے تحت قانونی چارہ جوئی کی منظوری دے دی ہے۔
’’ہم نے ایک ماہ قبل فیضان خان ، خالد اور امام کے خلاف منظوری کے لیے درخواست دی تھی۔ یہ عمل محض 15 دن پہلے ہوا تھا،‘‘ ایک اہل کار نے بتایا۔
خان کو، جس پر جعلی شناختی کارڈ پر سم کارڈ خریدنے اور آصف تنہا کو فراہم کرنے کا الزام ہے ، عدالت نے 24 اکتوبر کو ضمانت دے دی تھی۔
’’تمام ملزمان پر یو اے پی اے کی دفعہ 13 ، 16 ، 17 اور 18 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دفعہ 13 کے تحت مقدمہ درج افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے مرکز سے منظوری لازمی ہے۔ ریاستی حکومت اور وزارتِ داخلہ قانون کے تحت یہ منظوری دینے کے مجاز ہیں۔