برائے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی
بین الاقوامی طلباء کے لیے 2450 اسکالرشپس کی فراہمی
ایراسمس منڈس اسکالرشپ 2025 کے لیے درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس بار ایراسمس منڈس نے بین الاقوامی طلباء کے لیے 2,450 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس پیش کی ہیں۔ طلباء ایراسمس منڈس اسکالرشپ کے لیے تین مختلف ممالک کی تین مختلف یونیورسٹیوں میں درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ ماسٹرز کی تعلیم کے لیے سب سے باوقار اسکالرشپ مواقع میں سے ایک ہے جس سے یورپی، امریکی اور کچھ آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس اسکالرشپ کے تحت تمام اخراجات پورے کیے جائیں گے۔ نہ تو جی آر ای کی ضرورت ہے اور نہ ہی پروفیسر سے رابطہ کرنے کی ضرورت۔
طلباء کو مختلف ممالک اور یونیورسٹیوں میں ہر سمسٹر میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے اور وہ مختلف ممالک میں تربیت کے دوران پارٹ ٹائم انٹرن شپ بھی کر سکتے ہیں۔ ایراسمس اسکالرشپ صرف ماسٹرز، ایم فل یا ایراسمس فیلوشپ کی ڈگری کے لیے ہے۔
اسکالرشپ کی شرائط
آپ کو ستمبر/اکتوبر میں IELTS/TOEFL کا امتحان دینے کی تیاری کرنی ہوگی) اگر وبا کے سبب ٹیسٹ مراکز بند رہتے ہیں تو آپ متعلقہ پروگرام کوآرڈینیٹرز کو اکتوبر یا نومبر میں TOEFL/IELTS چھوٹ کے بارے میں ای میل کر سکتے ہیں (کسی ٹیچر یا کسی اور سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ صرف متعلقہ پروگراموں کی ویب سائٹس پر تفصیلات دیکھیں اور وہاں دی گئی ہدایات کے مطابق رجسٹریشن کریں۔
• کوئی تجربہ درکار نہیں ہے۔
• کم از کم 16 سال کی تعلیم مکمل کرنے والے افراد درخواست دے سکتے ہیں۔
• عمر کی کوئی حد نہیں۔
CGPA 2.5 سے 3.0 والے افراد بھی منتخب ہوئے ہیں۔ اس لیے کم CGPA والے بھی کوشش کر سکتے ہیں۔
ایراسمس منڈس کے فوائد
ایراسمس ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام ہے جس میں تمام اخراجات شامل ہیں:
• ماہانہ وظیفہ (تقریباً 1100-1200 یورو)
• مفت ٹیوشن فیس
• سفری اخراجات
• بین الاقوامی پروازیں
• ممالک کے درمیان سفری الاؤنس
• ملک واپس جانے کی کوئی شرط نہیں
• ماسٹرز/پی ایچ ڈی کی ڈگری کے بعد ورک ویزا دیا جاتا ہے تاکہ یورپ میں کام کیا جا سکے
دستیاب شعبے
ایراسمس منڈس کے تحت سو سے زائد کورسز ہیں، جیسے:
انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، بزنس، اکنامکس، قانون، ہیومینٹیز، سوشل سائنس، صحت۔
پروگرام کے ممالک
آسٹریا، بیلجیم، بلغاریہ، قبرص، کروشیا، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لٹویا، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سلوواکیہ، سلووینیا، اسپین، سویڈن۔
ضروری دستاویزات
ایراسمس منڈس اسکالرشپ پروگرام 2025 کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات ضروری ہیں:
ہائی اسکول ٹرانسکرپٹ، موٹیویشن لیٹر، پاسپورٹ/قومی شناختی کارڈ کی کاپی، اسکالرشپ کے لیے CV (اختیاری)، مالی اثاثوں کا بیان، تحقیق کا منصوبہ، درخواست فارم، سفارش نامہ، نیت کا خط، مطالعے کا منصوبہ، حقائق کا سرٹیفکیٹ۔
ایراسمس منڈس اسکالرشپ کے لیے درخواست کیسے دیں:
ایراسمس منڈس مشترکہ ماسٹرز مختلف اعلی تعلیمی اداروں کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں اور مختلف ممالک میں چلائے جاتے ہیں۔ دنیا بھر سے ماسٹرز کی سطح کے طلباء درخواست دے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بہترین طلباء کے لیے اسکالرشپس دستیاب ہیں۔ مزید جاننے کے لیے ایراسمس منڈس کیٹلاگ کو چیک کریں جو ہر سال اپ ڈیٹ ہوتا ہے اور ماسٹرز کے پروگراموں کی فہرست فراہم کرتا ہے جو یورپی یونین کی طرف سے سپورٹ کیے جاتے ہیں اور اسکالرشپس پیش کر سکتے ہیں۔
زیادہ تر کنسورشیا اکتوبر سے جنوری کے درمیان درخواستیں قبول کرتے ہیں اور کورسز اگلے تعلیمی سال میں شروع ہوتے ہیں۔ طلباء کو متعلقہ کنسورشیم سے براہ راست رابطہ کر کے کورسز، درخواست کے طریقہ کار اور اسکالرشپ کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیے۔
پروگرامز کی فہرست دیکھنے اور رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں :
https://www.eacea.ec.europa.eu/scholarships/erasmus-mundus-catalogue_en
***
ہفت روزہ دعوت – شمارہ 3 نومبر تا 9 نومبر 2024