جنوبی ہند سے۔۔

تلنگانہ میں ’مارواڑی گو بیک‘ مہم

ابو منیب

بی جے پی کی سخت مخالفت، کانگریس و بی آر ایس کی معنی خیز خاموشی
تلنگانہ کی سیاست میں ان دنوں ایک نیا نعرہ ’مارواڑی گو بیک‘ گونجنے لگا ہے۔ 22؍ اگست کو منایا جانے والا بند گویا اس غیض و غضب کا دھماکہ تھا جو مقامی تاجروں کے دلوں میں غیر مقامی مارواڑی تاجروں کے خلاف مدتوں سے لاوے کی طرح پک رہا تھا۔ سکندرآباد کے مونڈا مارکیٹ میں پارکنگ کے مسئلے پر ایک مارواڑی جیولر کی جانب سے ایک دلت پر حملہ کیا گیا جو بعد ازاں اس تحریک کی علامت بن گیا—اس تلخ احساس کی علامت کہ تلنگانہ کے وسائل پر باہر والوں کا قبضہ ہے اور مقامی لوگوں کے حصے میں محرومی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور ویشیا وکاس ویدیکا نے جیسے ہی بند کی قیادت سنبھالی، بازاروں میں سنّاٹا چھا گیا۔ یادادری سے نلگنڈہ تک دکانیں بند ہوئیں اور احتجاج نے اجتماعی شکل اختیار کرلی۔ کوتاپلی تروپتی ریڈی نے اعلان کیا کہ مارواڑی تاجر دھوکہ باز کاروباری حربے اپنا کر مقامی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں۔ پرتھوی راج نے دو قدم آگے بڑھ کر عوام سے اپیل کی کہ وہ گجراتی اور راجستھانی تاجروں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ ان کی گرفتاری نے گویا جلتی پر تیل کا کام کیا اور بائیکاٹ مہم کو نئی توانائی بخش دی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ غیر مقامی تاجر مقامی ذات پات کے پیشوں کو روند رہے ہیں، روزگار کے دروازے بند کر رہے ہیں اور دولت کے بہاؤ کو اپنے حلقوں تک محدود کر رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ حیدرآباد کی گول میز کانفرنس میں باقاعدہ قرارداد منظور کی گئی کہ غیر تلنگانی باشندوں کے کاروباروں میں کم از کم 80 فیصد ملازمتیں مقامی لوگوں کے لیے مختص کی جائیں اور چھوٹے شہروں میں باہر والوں کے لیے کاروبار کے دروازے بند کر دیے جائیں۔
اس تحریک کو ایک نیا رخ اس وقت ملا جب گلوکار گوریٹی رمیش کا احتجاجی گیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ عوامی جذبات کو آواز دینے والی یہ موسیقی جلتی چنگاری پر تیل ڈالنے کا کام کرتی رہی اور جب رمیش کو گرفتار کرلیا گیا تو تحریک کی تپش اور بڑھ گئی۔
سیاسی رد عمل مگر منقسم ہے۔ بی جے پی کے بنڈی سنجے نے کھل کر بند مخالفت کی اور کہا کہ مارواڑی برادری کو نشانہ بنانا تلنگانہ کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ ان کے مطابق آئین ہر ہندوستانی کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ ملک کے کسی بھی حصے میں کاروبار کرے۔ دوسری طرف کانگریس اور بی آر ایس نے خاموشی کی چادر اوڑھ لی ہے، اگرچہ ان کے نچلے درجے کے کارکن اس تحریک میں حصہ لے رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ احتجاج واقعی استحصال کے خلاف جدوجہد ہے یا پھر سیاست کی بھٹی میں ڈالی گئی ایک نئی لکڑی؟ اگر مقامی لوگوں کے مطالبات جائز ہیں تو انہیں قانونی اور آئینی دائرے میں حل کیا جانا چاہیے لیکن اگر صرف مارواڑیوں کو نشانہ بنا کر ان کے خلاف نفرت اور عدم برداشت کے جذبات کو ہوا دی جا رہی ہے تو یہ انصاف اور انسانیت کے خلاف بات ہے۔ مارواڑی تاجر برسوں سے تلنگانہ کی معیشت کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ انہیں نا حق کاروبار سے بے دخل کرنا یا ان کے خلاف تعصب کو پروان چڑھانا نا مناسب عمل ہے۔
یہ تحریک دراصل ایک مقامی تنازع سے شروع ہو کر سیاسی و سماجی رنگ اختیار کر چکی ہے۔ مگر بھارت کی اصل طاقت اس کے تنوع میں ہے۔ معمولی واقعات کو بنیاد بنا کر کسی مخصوص برادری کے خلاف تعصب کی آگ بھڑکانا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قومی یکجہتی کے منافی بھی ہے۔ بھارت جیسے تکثیری سماج میں پُر امن بقائے باہم ایک سنہری اصول ہے جسے کسی بھی قیمت پر کمزور نہیں کیا جانا چاہیے۔ کسی مسئلے کو ذاتی یا گروہی مفادات کی عینک سے نہیں بلکہ انسانی اور قومی مفاد کی روشنی میں دیکھنا چاہیے۔ ہر شہری کو ذات پات، زبان، مذہب یا نسل کی قید کے بغیر پورے ملک میں کاروبار اور بود و باش اختیار کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔ اسی حق کا احترام ہی ملک کی جمہوری و سماجی بنیادوں کو مضبوط رکھ سکتا ہے اور یہی ہمارے ملک کی اصل خوبصورتی ہے۔

 

***

 


ہفت روزہ دعوت – شمارہ 24 اگست تا 30 اگست 2025

hacklink panel |
betorder giriş |
güncel bahis siteleri |
casinolevant |
hacklink panel |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom |
betsat |
ronabet giriş |
truvabet |
venüsbet giriş |
truvabet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
hacklink panel |
betorder giriş |
güncel bahis siteleri |
casinolevant |
hacklink panel |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom |
betsat |
ronabet giriş |
truvabet |
venüsbet giriş |
truvabet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |
Altaybet |