’تم مسلمانوں کو سور کا گوشت کھلایا جانا چاہیے‘
ممبئی کے شیواجی نگر میں 12 سالہ مسلم لڑکی اور اس کے خاندان پر شدت پسند ہجوم کا حملہ،بدسلوکی اور گالی گلوج
نئی دہلی ،31اکتوبر :۔
شیواجی نگر کی انڈین آئل کالونی میں 12 سالہ مسلم لڑکی مریم فاطمہ کے ساتھ مبینہ طور پر ہندو شدت پسندوں کے ایک گروپ نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں اس کے خاندان کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں نے مبینہ طور پر اسلامو فوبک اور نفرت انگیز نعرے بھی لگائے اور نابالغ لڑکی سے گالی گلوج بھی کی ۔
دی آبزرور پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ مسلم لڑکی مریم فاطمہ کے مطابق واقعہ کے وقت وہ اپنے گھر کے احاطے میں کھیل رہی تھی۔ ایک خاتون، اپنے بیٹے کے ساتھ آئی اور اس جگہ کھیلنے کی درخواست کی۔ مریم نے اتفاق کیا لیکن جلد ہی معاملہ بگڑ گیا اور بات جھگڑ ے تک پہنچ گئی۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ”میں کمپاؤنڈ میں کھیل رہی تھی اس دوران ایک عورت اور اس کا بیٹا آیا اور خاتون نے کہا کہ اس کا بیٹا وہاں کھیلنا چاہتا ہے۔ میں نے انہیں جگہ دی اور ان سے کہا کہ کتنی دیر تک کھیلے گا آدھے گھنٹے یازیادہ ۔بس اسی بات پر اس نے میرے ساتھ بدسلوکی شروع کردی۔
خاتون نے مریم پر حملہ کرنا شروع کر دیا ۔کچھ دیر بعد وہ خاتون اپنے دیگر لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ واپس آئی اور مریم کے اہل خانہ کوبھی نشانہ بنایا ۔مریم نے بتایا کہ”اس نے مجھے موٹی کہا اور مجھے مارنا شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد، وہ چند مردوں کے ساتھ میرے گھر آئی اور مجھے اور میرے خاندان کے ساتھ مار پیٹ کی۔
مریم نے کہا کہ خاتون کے شوہر نے ا س کے ساتھ بد سلوکی کی اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اس دوران وہ لوگ مذہب پر مبنی نازیبا تبصرے کر رہے تھے۔مریم نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ’’تم مسلمان برے ہو۔ تم کو سور کا گوشت کھلایا جانا چاہیے۔