تمام ایگزٹ پولس دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی فتح پر متفق
نئی دہلی، فروری 08— تمام ایگزٹ پولس نے ہفتہ کو یہاں ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں حکمران عام آدمی پارٹی کے لیے واضح کامیابی کی پیشن گوئی کی ہے۔ گذشتہ ہفتے پری پول سروے میں بھی چیف منسٹر اروند کیجریوال کے لیے جیت کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ 11 فروری کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
نیوز ایکس نیتا نے عآپ کوسب سے زیادہ 53-57 نشستیں دی ہیں، جب کہ سدرشن نیوز نے سب سے کم 40 نشستیں دی ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے ایگزٹ پول کے پول نے AAP کو 49 سیٹیں اور بی جے پی کو 20 نشستیں دی ہیں۔
2015 کے اسمبلی انتخابات میں عآپ نے دہلی اسمبلی کی 70 میں 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور باقی تین سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ دہائیوں تک دہلی پر حکمرانی کرنے والی کانگریس ایک بھی نشست حاصل نہیں کر سکی تھی۔