بی جے پی لیڈر کے خلاف نابالغ کے اغوا کا مقدمہ درج
اوريا: اتر پردیش میں برسر اقتدار بی جے پی کے رہنما اپنی ہی پارٹی کی شبیہ کو لگاتار داغدار بنانے میں مصروف ہیں۔ تازہ ترین معاملہ اورائیا کا ہے، جہاں بی جے پی کے بدھونا بلاک پرمکھ کوشلیندر راجپوت پر الزام ہے کہ وہ اپنی شادی سے محض دو دن قبل ایک لڑکی کو لے کر فرار ہو گیا۔ لڑکی کے اہل خانہ کی تحریر کی بنا پر پولس نے بلاک پرمکھ کے خلاف نابالغ لڑکی کا اغوا، اس کے رشتہ داروں کے ساتھ مارپیٹ اور لوٹ کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق بلاک پرمکھ کے فرار ہونے کی خبر پر دونوں فریقوں میں زبردست مار پیٹ ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ 17 نومبر کو بی جے پی رہنما کے گھر پر اس کی سگائی ہوئی تھی۔ ملزم کوشلیندر کی بارات 24 نمبر کو جانے والی تھی۔
پولس نے بتایا کہ نوسارا گاؤں کےرام گوپال شرما نے بلاک پرمکھ كوشلیندر راجپوت کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ جمعرات کی رات كوشلیندر اپنے بھائیوں روهتاشو، دھرمیندر، راج کمل اور والد اروند کمار کے ساتھ اس کے گھر آپہنچا جہاں اس نے اس کے گھروالوں کے ساتھ مارپیٹ کرکے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ بی جے پی لیڈر ان کی بیٹی سلونی (17) کو زبردستی اٹھا لے گیا۔ تھانہ انچارج کے این یادو نے بتایا کہ واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔