بہار میں پھر کئی مقامات پر گری بجلی، مزید 18 افراد ہلاک

پٹنہ، جولائی 4: پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق آج پھر بہار میں بجلی گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ہلاکتوں کی اطلاع پانچ اضلاع سے ملی ہے، جن میں بھوجپور اور سارن میں سب سے زیادہ چار-چار اموات ہوئی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ دیگر متاثرہ اضلاع کیمور، پٹنہ اور بکسر ہیں۔

یہ واقعہ ریاست کے پانچ اضلاع میں بجلی گرنے سے آٹھ افراد کی ہلاکت کے ایک دن بعد پیش آیا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے ہر متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعلی نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ خراب موسم کے دوران چوکنا رہیں اور جہاں تک ممکن ہو گھر کے اندر ہی رہیں۔

ریاست میں پچھلے ایک ہفتہ میں بجلی گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دریں اثنا موسم کے متعدد ماہرین نے یہ رائے دی ہے کہ مشرقی اتر پردیش اور بہار میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت اور خلیج بنگال سے مرطوب جنوب مغربی ہواؤں کی وجہ سے ماحول میں ایک عدم استحکام پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں بجلی گرنے کے بڑے پیمانے پر واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ پندرہ دنوں میں ان دو ریاستوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے ہیں۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet