بھارت آزاد ،خودمختار فلسطینی ریاست کے حق میں مگر دہشت گردانہ  کارروائی کے خلاف

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے فلسطین کے سلسلے میں بھارت کے موقف کو واضح کیا

نئی دہلی ،13 اکتوبر :۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید جنگ جاری ہے ،ہندوستان میں اسرائیل کی حمایت میں دائیں بازو کے کارکنان نے مظاہرے کئے ور نعرے لگائے ۔حکومت کی جانب سے بھی یہی پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ ہندوستان اسرائیلی کے ساتھ ہے ۔دریں اثنا    وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے جمعرات کو فلسطین کے بارے میں  واضح الفاظ میں کہا  ہے کہ ہندوستان طویل عرصے سے فلسطین کی ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کی حمایت پر یقین رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے  کو کہا کہ یہ اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کی پالیسی رہی ہے۔ خ رپورٹ کے مطابق  باغچی نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حق میں اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، ’’اس سلسلے میں ہماری پالیسی طویل مدتی اور مستقل رہی ہے… ہندوستان نے ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ محفوظ تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔ اور تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر ایک خودمختار، اور قابل عمل فلسطین کے قیام کے لیے براہ راست مذاکرات کی بحالی کی وکالت کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ پرامن تعلقات کی وکالت کی ہے۔ یہ موقف جوں کا توں ہے۔ اسرائیل اور حماس جنگ کے بارے میں وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون پر عمل کرنا عالمی ذمہ داری ہے اور اسی طرح دہشت گردی کے خطرے سے لڑنا بھی عالمی ذمہ داری ہے۔