بریلی میں جلوس محمدیؐ کو روکے جانے کی کوشش سے ہنگامہ،پولیس نے ماحول خراب ہونے سے بچایا
بریلی،28 ستمبر :۔
اتر پردیش کے بریلی میں آج عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جلوسی محمد ؐ کو روکے جانے کی کوشش کر کے فرقہ وارانہ ماحول خران کرنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے وقت رہتے دونوں فریق کو سمجھا کر ماحول کر پر امن بنا دیا اور جلوسی محمد پر امن طریقے سے اختتام کو پہنچا؛
رپورٹ کے مطابق عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نکل رہے انجمنوں کے جلوس میں دو فرقے کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔ہندوؤں کے فریق نےغیرروایتی روٹ بتاکرانجمن کے جلوس کی مخالفت کی۔ تھوڑی دیرمیں دوسرے جلوسی محمدی نکال رہے لوگوں نے احتجاج کرنا شروع کردیا اور نعرے بازی بھی ہوئی۔ بارہ دری تھانہ علاقے کے میرا کی پیٹھ میں پولیس اہلکاروں سے بھی دھکا مکی کی گئی۔ ماحول بگڑتا ہوا دیکھ کر ضلع کے سبھی سی او، ایس پی سٹی، ایس ایس پی موقع پرآرپی ایف اور پی اے سی جوانوں کے ساتھ پہنچے۔
سخت مشقت کے بعد پولیس نے دونوں فریق کو سمجھا بجھاکر جلوس کو نکلوایا۔ اے ڈی جی اورآئی جی حالات کے اپڈیٹ سے لکھنؤ میں ڈی جی پی اور چیف سکریٹری کو روبرو کراتے رہے۔
واضح رہے کہ ہرسال عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پورے شہرمیں انجمنوں کا جلوس نکلتا ہے۔ جلوس تھانہ بارہ دری کے گھیرجعفر خاں سے شروع ہوتا ہے۔ کانکار ٹولہ، جگت پور، شاہ دانہ، شیام گنج سے ہوتے ہوئے جلوس واپس آتا ہے۔آج جلوس روی کی آٹا چکّی کے پاس ہندوؤں نے مخالفت کی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ نئی روایت شروع کی جا رہی ہے۔ حالانکہ پولیس نے معاملے کو سنبھالتے ہوئے پُرامن طریقے سے جلوس کو نکلوایا۔
راستہ روکے جانے پرمسلمانوں نے نعرے بازی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی سی او اورانسپکٹر بارہ دری پہنچے۔ انہوں نے دونوں فریق کو سمجھایا۔ ایس پی سٹی راہل بھاٹی نے بتایا کہ 12 ربیع الاول کا جلوس پرانے شہر سے روایتی طورپر نکلتا ہے۔ یقینی روٹ پرجگت پور پولیس چوکی کی طرف سے میرا کی پیٹھ ہوتا ہوا جلوس نکل رہا تھا۔ تنازعہ ہونے پر کچھ دیر کے لئے جلوس رک گیا تھا۔ دونوں فریق سےبات کرکے معاملے کو حل کرلیا گیا ہے ۔