برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا وائرس کے مستقل علامات کا سامنا کرنے کے بعد اسپتال میں داخل
برطانیہ، اپریل 6: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو وائرس کا مثبت تجربہ کرنے کے 10 دن بعد کورونا وائرس کی علامات کے مستقل ظاہر ہونے کی وجہ سے مزید جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ان کے دفتر نے کہا کہ یہ ہنگامی داخلہ نہیں ہے۔
ڈاوننگ اسٹریٹ نے اتوار کے روز کہا ’’ان کے ڈاکٹر کے مشورے پر وزیر اعظم کو آج رات جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔‘‘
مزید کہا کہ ’’یہ ایک احتیاطی اقدام ہے، کیوں کہ وزیر اعظم کے وائرس کا مثبت تجربہ کرنے کے دس دن بعد بھی کورونا وائرس کی علامات برقرار رہیں۔‘‘
27 مارچ کو جانسن کسی بھی بڑی طاقت کے پہلے رہنما بن گئے تھے جس نے خود کے کورونا وائرس متاثر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ وہ ڈاوننگ اسٹریٹ کے ایک فلیٹ میں خود ساختہ قرنطینہ میں تھے۔