نئی دہلی ، نومبر 5— بابری مسجد سے متعلق عدالت عظمیٰ کے متوق فیصلے سے قبکل جماعت اسلامی ہند مختلف سطحوں پر امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوششیں کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے اعلی رہنماؤں نے اس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جماعت کے نائب صدر محمد سلیم انجینئر نے کہا ‘‘ہم صدر ، وزیر اعظم ، دیگر وزارتوں اور ریاستی ہوم سکریٹریوں کو خط لکھ رہے ہیں تاکہ ان کی توجہ اس طرف مبذول کروا سکیں کہ ہم ان سے کیا توقع کرتے ہیں اور اس صورت حال میں ان کی کیا ذمہ داری ہے۔ ہم جلد ہی میڈیا کو بھی یہ خط جاری کریں گے۔’’
انہوں نے مزید کہا ‘‘ہم معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ امن کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں۔ ہم سب کا تعاون چاہتے ہیں اور ان تمام افراد کے لیے اس سلسلے میں اپنا تعاون پیش کرنے کے لیے تیار ہیں جو حالات کو پر امن اور امن و امان کو قابو میں رکھنا چاہتے ہیں۔’’
واضح رہے کہ بابری مسجد تنازعہ کا فیصلہ 17 نومبر سے قبل آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔