اے ایم یو میڈیکل کالج اور اسپتال کو ایک اور کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مشین ملی، روزانہ 200 سے زائد افراد کی ہو سکے گی جانچ

علی گڑھ، اپریل 22: آج ایک اور RT-PCR ٹیسٹنگ مشین کی تنصیب کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اور اسپتال میں روزانہ 200 سے زائد مریضوں کا کوویڈ 19 کے لiے ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے، جو مغربی اتر پردیش کے بہترین اسپتالوں میں سے ایک ہے۔

تقریباً 15 لاکھ روپے کی لاگت والی یہ مشین اترپردیش حکومت نے دی ہے اور اس سے اسپتال میں جانچ کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا ’’کمشنر، ضلع مجسٹریٹ، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر اور چیف میڈیکل آفیسر سمیت ضلع انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے جے این ایم سی ایچ کو ایک اور آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹنگ مشین ملی ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ اے ایم یو کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اور اسپتال کوویڈ کی جانچ کے لیے منظور شدہ مراکز میں سے ایک ہے۔

وائس چانسلر نے ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پروفیسر شاہد علی صدیقی، پرنسپل JNMCH، نے کہا کہ نئی مشین کی آمد سے روزانہ 200 سے زیادہ نمونے ٹیسٹ کرنے کی ہماری صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ ابھی تک جے این ایم سی ایچ میں کوویڈ 19 کے نمونوں کے 3000 سے زیادہ مفت ٹیسٹ کروائے گئے ہیں اور نئی مشین کوویڈ 19 کے مزید نمونوں کو جانچنے کی ہماری صلاحیت کو یقینی طور پر بڑھا دے گی۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet