امریکہ کے دو سابق جج کو 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا
نئی دہلی، اگست 18: امریکی ریاست پینسلوینیا کے دو سابق ججوں کو ناجائز رقم وصول کرنے پر متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا سنادی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پینسلوینیا کے دو سابق ججز جنہوں نے رشوت کے عوض نابالغ بچوں کو جیلوں میں بھیجنے کی اسکیم ترتیب دی تھی، کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ کے بدترین عدالتی اسکینڈل کا شکار ہونے والے سینکڑوں متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز کی رقم ادا کریں۔
رپورٹس کے مطابق مارک سیواریلا اور ایک اور سابق جج مائیکل کوناہن نے ایک اسکیم کے تحت نابالغ بچوں کو رشوت کے عوض منافع کے لیے قائم جیلوں میں بھیجا اور 28 لاکھ ڈالرز کی ناجائز طریقے سے خطیر رقومات وصول کیں۔
اس کے علاوہ ان دونوں ججوں نے 8 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی سخت سزائیں سنائیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں جج پہلے ہی برخاست اور سزایافتہ ہیں۔