الیکٹورل بانڈ اسکیم کا ڈرافٹ بننے سے پہلے ہی بی جے پی کو تھی اس کی خبر: آر ٹی آئی

نئی دہلی : 21 اگست 2017 کو وزارت خزانہ کے افسروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنےالیکٹورل بانڈ پر ایک پیش کش دی  تھی۔ اس اجلاس کے بعد الیکٹورل بانڈ اسکیم پر سیاسی جماعتوں اور عوام سے مشورہ  لینے کے اہتمام کو ہٹا دیا گیا تھا۔ حالانکہ اب یہ جانکاری سامنے آئی ہے کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم کا ڈرافٹ بننےسے پہلے ہی بی جے پی کو اس کے بارے میں جانکاری تھی۔ بلکہ مودی کے سامنے پیش کرنے سے چار دن پہلے ہی بی جے پی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو نے اس وقت کے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو خط لکھ‌ کر الیکٹورل بانڈ اسکیم پر ان کی پارٹی کے مشوروں کےبارے میں بتایا تھا۔

 آر ٹی آئی کارکن کوموڈور لوکیش بترا (سبکدوش) کے ذریعے حاصل دستاویزوں کےمطابق 17 اگست، 2017 کو دو صفحات کے خط میں بی جے پی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو نےوزیر خزانہ کو الیکٹورل بانڈ اسکیم کے بارے میں تفصیل سے لکھا تھا۔ اس کے تعلق سےانہوں نے کچھ مانگیں بھی رکھی تھیں۔الیکٹورل بانڈ کا ڈرافٹ بننے سے پہلے ہی اس کے بارے میں بی جے پی کوجانکاری ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے بترا نے کہا ’’خط سے بالکل واضح ہو جاتا ہےکہ بی جے پی کو کافی پہلے پتہ  تھا کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم کو کس طرح سے تیار کیاجائے‌گا۔‘‘

(ایجنسیاں)