احمد آباد پہنچے ڈونلڈ ٹرمپ، گاندھی آشرم کا کیا دورہ، موتیرا اسٹیڈیم کی اعلیٰ تقریب میں کریں گے شرکت
احمد آباد، فروری 24— امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہندوستان پہنچے۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کو لے کر ایئر فورس ون طیارہ صبح 11.37 بجے احمد آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر مہمانوں کا استقبال کیا۔
ہوائی اڈے سے وہ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیدھے سابرمتی آشرم گئے۔ ٹرمپ نے بھی کتاب میں اپنا خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم مودی نے موتیرا اسٹیڈیم میں امریکی صدر کے لیے میگا روڈ شو اور ایک عظیم الشان پروگرام کی قیادت کی۔
آئی این ایس نیوز ایجنسی کے مطابق پیر کے روز یہاں موتیرا کرکٹ اسٹیڈیم میں ‘نمستے ٹرمپ’ میگا ایونٹ میں شرکتْْْْْ کے لیے ایک لاکھ کے قریب لوگ جمع ہوئے، مختلف فنکاروں نے بالی ووڈ اور گجراتی گانوں پر رقص پیش کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خاتون اول میلانیا اور ان کی صاحبزادی ایوانکا اور داماد جیریڈ کشنر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ٹرمپ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ جب وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات کریں گے تو کسی بڑے کاروباری سودے کا امکان نہیں ہے۔
موتیرا دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے جس میں 1.10 لاکھ شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس اسٹیڈیم کو پچھلے اسٹیڈیم کو گرانے کے بعد دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے جس میں بیٹھنے کی گنجائش صرف 49،000 شائقین کی تھی۔
یہ پروگرام گذشتہ سال مودی کے لئے ہیوسٹن میں ہندوستانی امریکیوں کے زیر اہتمام منعقد ایک تقریب کی طرز پر ترتیب دیا گیا ہے۔