اتر پردیش کا پی ایف گھپلہ, بجلی ملازمین 18 نومبر سے ہڑتال پر
لکھنؤ: اترپردیش بجلی ملازمین کی یونین کی اپیل پر بجلی ملازمین پی ایف گھپلے کے خلاف 18 اور 19نومبر کو ہڑتال کریں گے۔ ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر شیلیندر دوبے نے سنیچر کو پی ایف گھپلے میں چل رہی جانچ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف کی ادائیگی کی ذمہ داری ریاستی حکومت لے اور اس بارے میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے۔ انہوں نے کلیدی ملزم سابق چیئرمین او ر دیگر قصورواروں آئی اے ایس افسران پر ایف آئی آر کر کے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیلیندر نے کہا کہ دو روزہ کام کے بائیکاٹ کی مہم کے تحت لکھنؤ سمیت ریاست کے سبھی اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا دور آج بارہویں دن بھی جاری رہا۔ لکھنؤ مدھیانچل ودیوت وترن نگم کے دفتر پر ملازمین اور انجینئروں نے بجلی ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 نومبر کو چھٹی کے دن بھی احتجاجی مظاہروں کو جاری رکھا جائے اور 18 اور 19 نومبر کو پرامن کام کا بائیکاٹ کر کے اپنے اتحاد کا ثبوت دیں۔