نئی دہلی، ستمبر 9: خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آکسفورڈ ویکسین کی شریک دواسازی کمپنی آسٹرا زینیکا نے کہا ہے کہ اس نے COVID-19 کے لیے کلینیکل ویکسینیشن ٹرائل کو ’’جزوی طور پر موقوف کر دیا ہے‘‘ کیوں کہ ایک شخص کو ایک غیر واضح بیماری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ’’جاری آکسفورڈ ویکسین کی عالمی آزمائشوں ہم نے رضاکارانہ طور پر ایک آزاد کمیٹی کے ذریعہ حفاظتی اعداد و شمار پر نظرثانی کرنے لیے روک دیا ہے۔‘‘
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’’معمول کی کارروائی‘‘ ہے اور آزمائش کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کی جارہی ہے۔