آسام میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال اور لکھنؤ میں معطل

نئی دہلی: آسام میں جمعہ کو موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔ شہریت قانون کے خلاف پرتشدد مظاہرے کے مد نظر 10 دن پہلے یہاں انٹرنیٹ خدمات  کو بند کر دیا گیا تھا۔ نجی ٹیلی کام ایئرٹیل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جمعہ صبح نو بجے پابندی ہٹا دی گئی۔ انھوں نے کہا ’’چونکہ ہمیں انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی نئی ہدایت نہیں ملی تھی اس لیے ہم نے صبح نو بجے سے پابندی ہٹا دی۔‘‘

وہیں شہریت قانون کے خلاف لکھنؤ میں جمعرات کو ہوئے پر تشدد مظاہرےکے بعد ضلع میں انٹرنیٹ خدمات آدھی رات کے بعد سے بند کر دی گئی ہیں۔ضلع مجسٹریٹ دفتر سے ملی جانکاری کے مطابق راجدھانی میں کل ہوئےپر تشددمظاہرہ اور آگ زنی کے بعد پیداہوئےماحول کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات آدھی رات کے بعد بند کر دی گئیں۔ یہ پابندی اگلے حکم  تک جاری رہے گی۔

 (ایجنسیاں)