غزہ ،جنگ بندی میں مزید  دو دنوں کی توسیع

اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کے حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے  قطر کا اعلان   

دوحہ ،28 نومبر :۔

غزہ میں جاری گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جنگ کے درمیان چار روز کیجنگ بندی کے ختم ہونے سے پہلے اس جنگ بندی کو مزید دو دنوں کے لئے توسیع کا علان کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں حماس نے پہلے ہی جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کا اظہار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے بڑا اعلان کیا ہے کہ اس جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ اعلان دونوں فریقوں کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کے آخری دن سامنے آیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ غزہ کی پٹی پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اب اس میں دو دن کی توسیع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "قطر نے اعلان کیا ہے کہ جاری ثالثی کے تحت، غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مزید دو دن تک بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں مصر کے ساتھ قطر اہم ثالث رہا ہے۔ یہ اعلان دونوں فریقوں کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کے آخری دن سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا تھا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی میں انہی شرائط کے تحت دو دن کی توسیع پر اتفاق کیا ہے جس طرح قطر اور مصر کے ساتھ گزشتہ چار روزہ جنگ بندی کی تھی۔

اسرائیل اور حماس یرغمالیوں کے چوتھے تبادلے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کو حماس نے مزید 17 یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا۔ ان میں 14 اسرائیلی اور تین تھائی یرغمالی شامل تھے۔ بدلے میں اسرائیل نے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔