مختصر مختصر: یوکرین اور روس امن مذاکرات کے لیے راضی، دیگر اہم خبریں

  1. یوکرین بیلاروس کی سرحد پر ’امن مذاکرات‘ کے لیے روسی وفد سے ملنے پر راضی: اس سے قبل دن میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے کہا تھا کہ روس کے حملے کے بعد سے اب تک 3,68,000 افراد یوکرین سے فرار ہو چکے ہیں۔
  2. اتر پردیش کے انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 54.53 فیصد ووٹ ڈالے گئے: ایودھیا، امیٹھی اور رائے بریلی سمیت 12 اضلاع میں 61 سیٹوں کے لیے پولنگ ہوئی۔
  3. ولادیمیر پوتن نے فوج کو حکم دیا کہ وہ روس کی جوہری ہتھیاروں کی افواج کو ہائی الرٹ پر رکھیں: پوتن نے کہا کہ مغربی ممالک روس پر ’’ناجائز پابندیاں‘‘ لگا رہے ہیں۔
  4. مغربی بنگال کے شہری انتخابات کے دوران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں: ریاست بھر میں 107 میونسپلٹیوں کے ممبران کو منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔
  5. کشمیری صحافی فہد شاہ ضمانت ملنے کے چند گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار: ’دی کشمیر والا‘ کے ایڈیٹر کو 4 فروری کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ملک مخالف مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
  6. وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ یوکرین سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے حکومت انتھک کام کر رہی ہے: ملک میں شہری طیاروں کے لیے فضائی حدود بند ہونے کے بعد ہندوستان اپنے شہریوں کو یوکرین کے پڑوسی ممالک کے ذریعے نکال رہا ہے۔
  7. مغربی ممالک کچھ روسی بینکوں کو عالمی انٹربینک ادائیگیوں کے نظام سے منقطع کرنے پر متفق: ماسکو اپنے وسائل کی تجارت کے لیے، خاص طور پر تیل اور گیس کی برآمدات کی ادائیگیوں کے لیے سوِفٹ نامی نظام پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔
  8. ایئر انڈیا کے انخلا کی دوسری پرواز یوکرین سے 250 ہندوستانیوں کو لے کر دہلی میں اتری: طیارہ رومانیہ کے دارالحکومت سے روانہ ہوا کیوں کہ یوکرین نے روسی حملے کی وجہ سے شہری طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔
  9. منی پور میں گھر کے اندر مارٹر پھٹنے سے دو افراد ہلاک، پانچ زخمی: دونوں نے بارڈر سیکورٹی فورس کے تربیتی مرکز کے قریب سے بم اٹھایا تھا۔
  10. بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک، اب بحال: ٹویٹس، جو اب حذف کر دیے گئے ہیں، کے ذریعے یوکرین اور روس کے لیے کرپٹو کرنسی کی شکل میں چندہ طلب کیا گیا تھا۔