ٹرین شوٹنگ: کانسٹیبل نے عدالت کے سامنے اپنے نارکو، پولی گراف ٹیسٹ کے لیے رضامندی سے انکار کیا
نئی دہلی، اگست 12: ممبئی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز ریلوے پولیس کو کانسٹیبل چیتن سنگھ، جس نے 31 جولائی کو چلتی ٹرین میں تین مسلمان مسافروں اور اپنے سینئر افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، کے نارکو تجزیہ، برین میپنگ اور پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، کیوں کہ ملزم نے اس کے لیے اپنی رضامندی نہیں دی۔
عدالت نے اس کی پولیس حراست میں توسیع کرنے سے بھی انکار کر دیا اور سنگھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
سنگھ نے یکم اگست کو جے پور-ممبئی سنٹرل سپرفاسٹ ایکسپریس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر تکارام مینا اور تین مسلم مسافروں عبدالقادر بھائی بھانپور والا، صدر محمد حسین اور اصغر عباس شیخ کو قتل کر دیا تھا۔
کیس کے گواہوں نے کہا ہے کہ سنگھ اپنے متاثرین کو چننے کے لیے ٹرین کے چار ڈبوں میں سے گزرا اور قتل کرنے سے پہلے ان کے نام پوچھے۔
ایک مسلمان مقتول کی لاش فرش پر گرنے کے بعد، سنگھ نے کوچ میں موجود باقی مسافروں سے ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے کو کہا اور ایک تقریر کی تھی جس میں اس نے وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ اور ٹھاکرے کی تعریف کی۔
سنگھ کو گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد اس کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت قتل کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایک ہفتہ بعد پولیس نے اس کے خلاف مذہب کی بنیاد پر اغوا اور دشمنی کو بڑھاوا دینے کے الزامات شامل کیے۔
جمعہ کو سنگھ کے وکیل امت مشرا نے عدالت کو بتایا کہ ریلوے پولیس نے ٹیسٹ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ ریلوے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر چوہدری کے دستخط موجود تھے جس میں ٹیسٹ کی منظوری دی گئی تھی۔
مشرا نے کہا ’’لیکن جب عدالت نے سنگھ سے پوچھا کہ کیا اس نے ٹیسٹ کے لیے رضامندی دی تھی، تو اس نے اس سے انکار کیا اور کہا کہ اس کے دستخط زبردستی لیے گئے تھے۔ وہ آج بمشکل کچھ لکھنے کی پوزیشن میں تھا۔‘‘
مشرا نے یہ بھی الزام لگایا کہ مجسٹریٹ کی اجازت کے باوجود پولیس نے سنگھ کو ابھی تک اس کے خاندان سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔